اسلام آباد (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کا ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو جلد میں سوئی چبھونے کی بجائے مائیکرو ویو شعاعوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔اب تک ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنی ہوتی ہے یا پھر بلڈ گلوکوز مانیٹرز استعمال کرنے ہوتے ہیں۔یہ نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے سکول آف انجینیئرنگ نے تیار کیا ہے۔ اس آلے کو مریض اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں۔پروفیسر ایڈریئن پورچ کا کہنا ہے کہ ’خون میں گلوکوز کی مقدار کو جانچنے کے لیے روایتی طریقہ ہے کہ خون نکالا جائے۔ ہمارے آلے میں ایسا نہیں ہے۔‘پرفیسر پورچ کا کہنا ہے کہ اس آلے کو کسی بھی چپکنے والی شے کے ساتھ بازو پر یا جسم پر لگایا جا سکتا ہے۔ ’یہ آلہ زیادہ عرصے چلے گا اور اس میں کسی قسم کے کیمیا بھی موجود نہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس آلے سے حاصل کی جانے والی معلومات کمپیوٹر یا موبائل کی ایپلیکیشن پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔پروفیسر پورچ نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے یہ بات عجیب ہو گی کہ مائیکور ویو شعاعوں کا اخراج کرنے والا آلہ جسم سے لگایا ہوا ہے لیکن یہ بالکل محفوظ ہے۔’یہ آلہ مائیکرو ویو شعاعیں خارج کرتا ہے لیکن بہت ہی کم درجے کی ہوتی ہیں۔ ان شعاعوں کا وہ درجہ نہیں ہوتا جو گھروں میں پکانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔‘مریض کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کو گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ انگلی پر سوئی چبھونا نہیں چاہتے اور اسی لیے لوگوں کی اس آلے میں دلچسپی ہے۔
شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری ، سائنسدانوں کا اہم کارنامہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































