برلن(نیوز ڈیسک )سرخ گوشت اور خصوصاً گائے کے گوشت اور فالج کے درمیان ایک اور اہم تعلق دریافت ہوا ہے جس کی بدولت ڈاکٹروں نے سرخ گوشت کے استعمال کو محدود حد تک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک جانب تو سرخ گوشت کا خاص پروٹین پیٹ کی چربی میں اضافہ کرتا ہے تو دوسری جانب اس کے زائد استعمال سے فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ خطرہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ ہوسکتا ہے۔ جرمنی کی یونیورسٹی آف ورزبرگ کے مطابق جو مرد روزانہ 3 اونس ( 100 گرام) سے کچھ زیادہ سرخ گوشت کھاتے ہیں ان میں فالج اوراس جیسے دیگر خطرات 62 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسٹروک میں عموماً یہ ہوتا ہے کہ خون کا کوئی لوتھڑا دماغ کی باریک رگوں میں اٹک جاتا ہے اور اس طرح دماغ تک آکسیجن اور خون کی فراہم رک جاتی ہے اور بہت تیزی سے دماغی خلیات ناکارہ ہوجاتے ہیں اور مریض بہت حد تک اپاہج ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ سرخ گوشت سے پرہیز کرتے ہوئے مرغی، مچھلی اورہری سبزیاں کھائی جائیں۔
ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں وسطی عمرکے افراد کا 1987 سے جائزہ لینا شروع کیا گیا جس سے پتا چلا کہ 11 ہزارسے زائد افراد میں سے 699 افراد گزشتہ 23 سال میں اسٹروک کا شکار ہوچکے تھے، اس کے بعد متاثر ہونے والوں کی خوراک دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ جنہوں نے روزانہ 3 اونس سے زائد سرخ گوشت کھایا تھا وہ سب سے زیادہ فالج کے شکاربنے تھے۔
ماہرین کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ شرح خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ تھی یعنی زیادہ سرخ گوشت کھانے والے 62 فیصد مرد فالج کے شکار ہوئے۔ ماہرین کا اصرارہے کہ سرخ گوشت کھانا ہو تو اس کی کم مقدار کھائی جائے اور روزانہ بے تحاشہ گوشت کھانے سے پرہیز کیا جائے، اس کے علاوہ تمباکونوشی سے پرہیز اور باقاعدہ ورزش کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
فالج کو دور بھگانے کا آسان اور گھریلو نسخہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
200 یونٹس سے زیادہ بجلی کا استعمال اور پروٹیکٹڈ سہولت ہمیشہ کےلیے ختم؟ کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں، عامر خان نے اپنی تیسری اہلیہ کا مذہب بتادیا
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو نئی سہولت فراہم کر دی
-
اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ سے والد جاں بحق، ماں اور بہن زخمی



















































