اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انھوں نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے لکھا کہ سبزی خور پروٹین کی کمی کے خلاءکو فائبر کے ساتھ پورا کر سکتے ہیں اور محققین کو یقین ہے کہ پھلیاں معتدل گوشت کھانے والوں کے لیے مناسب متبادل ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق پروٹین مضبوط پٹھوں، ہڈیوں اور صحت مند مدافعتی نظام اور تھکاوٹ کی روک تھام کے لیے اہم ہے۔ لیکن صارفین صرف جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین تک محدود نہیں ہیں جو گوشت کے کھانوں کو پھلیوں سے تیار کردہ کھانوں سے تبدیل کر کے ڈائیٹ پر ایک ہی جیسے دیرپا اثرات حاصل کر سکتے ہیں۔امریکن ڈائیٹک ایسوسی ایشن نے پھلیوں کو وزن میں کمی کے لیے ایک صحت مند کھانے کے تبادلے کے طور پر شامل کیا ہے، جبکہ پچھلے مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ اگر ہر ہفتے آپ کی ڈائیٹ میں 3 کپ پکی ہوئی پھلیاں شامل ہیں ،تو اس سے دائمی امراض، کینسر، ذیا بیطس، دل کے امراض کے خطرے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔دوسری طرف طبی ماہرین کے مطابق ہر روز گوشت کھانے کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں، جیسا کہ ایک ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق سے پتا چلا کہ باقاعدگی سے روزمرہ 3 اونس سرونگ سرخ گوشت کھانا دل کے امراض اور فالج کے خطرے کو بڑھاتا ہے، سائنس دانوں نے خاص طور پر چربی والے گوشت اور تلے ہوئے گوشت کو دل کی بیماریوں کے ساتھ منسلک کیا ہے۔پروٹین یا لحمیہ مالیکولز کا مجموعہ ہیں۔ پروٹین خلیوں کی تخلیق نو اور خلیوں کی توڑ پھوڑ اور ان کی مرمت کرتی ہے جبکہ پروٹین ڈی این اے بنانے کے لیے ضروری ہے۔تمام پروٹین کے اثرات ایک جیسے نہیں ہیں یہ امائنو ایسڈ سےمل کر بنتے ہیں جو ہمارا جسم دو مخلتف طریقوں سے حاصل کرتا ہے یا تو یہ جسم سے اخذ کرتا ہے یا پھر خوراک کے ذرائع میں پایا جاتا ہے۔ہمیں کچھ ضروری امائنو ایسڈ خوراک اور جانوروں کی پروٹین سے حاصل ہوتے ہیں، تاہم جانوروں کی مصنوعات سے حاصل ہونے والا پروٹین جسم کی ضرورت امائنو ایسڈ کی مکمل پیکچ فراہم کرتی ہے۔جبکہ دوسری طرف پودوں کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والی پروٹین میں اکثر زیادہ ضروری امائنو ایسڈ کی کمی پائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دالیں اور پھلیوں وغیرہ کو گوشت کے بغیر مکمل غذا تصور نہیں کیا جاتا ہے۔تاہم تحقیق کاروں نے نتائج میں کہا کہ اگر احتیاط سے پیمائش کر کے سبزی خور اناج، بیج، پھلیاں اور سبزیوں کی ایک سے زیادہ سرونگ کو ملا کر کھاتے ہیں تو وہ امائنو ایسڈ کا مکمل سیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
روزانہ گوشت کی کتنی مقدار استعمال کریں ؟ ماہرین نے بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































