پیرمحل(نیوزڈیسک) چھوٹے بچوں میں پیٹ کے درد کو معمولی نہ جانیں، بچوں میں پیٹ کے آپریشن کی سب سے اہم وجہ اپینڈکس کا درد ہے، اپینڈکس کی بروقت تشخیص اور آپریشن نہ ہو تو زندگی کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، والدین کی بھرپور تو جہ بچو ں کو بہت سی پیدگیوں سے بچا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرہارون مجید نے آگاہی پروگرام کے تحت اپنے بیان میں کیا انہوں کہا ہے کہ اپینڈکس انگلی کی طرح آنت کا حصہ ہوتا ہے جس کا انسانی جسم میں کوئی خاص فعل نہیں لیکن اگر اس میں انفیکشن ہو جائے اور اس کا بروقت آپریشن نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے چھوٹے بچوں میں اپینڈکس کا درد خطرناک ہوتا ہے اور چالیس فیصد امکان ہوتا ہے کہ اپینڈکس کا آپریشن بروقت نہ کیا گیا تو اپینڈکس پھٹ جائیگا اور مواد یا ریشہ پورے پیٹ میں پھیل جائیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں