ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے یہ آسان سا کام کریں

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی ماہرین طب اور محققین کا کہنا ہے کہ شکم اور کمر کا سائز سے کسی بھی انسان میں دل کی خطرناک بیماری پیدا ہونے کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔حال ہی میں شکاگو میں منعقد ہونے والی امیریکن کالج آف کارڈیولوجی کانفرنس کے موقع پر پیش کردہ ایک تحقیقی جائزے کی رپورٹ میں امریکی محققین نے کہا ہے کہ انسانی جسم کے دو اہم حصے، پیٹ اور کمر کی گولائی یا اس کے محیط سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس انسان میں دل کی مہلک بیماریوں کے آثار پائے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں کی جانے والی ریسرچ میں محققین نے ذیابیطس کے 200 ایسے مریضوں کو شامل کیا جن میں کبھی دل کے امراض کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔ محققین کے مطابق بڑی کمر والے ان مریضوں میں چھوٹے پیٹ اور کمر والے مریضوں کے مقابلے میں دل کے لیفٹ وینٹریکل یا بائیں جوف میں نقص یا بیماری کے آثار کہیں زیادہ پائے گئے۔ لیفٹ وینٹریکل ہی دل کا وہ حصہ ہے جہاں سے دماغ اور جسم کے باقی حصوں کو آکسیجن سے بھرپور خون منتقل ہوتا ہے۔اس تحقیق کے ایک مرکزی محقق بواز روزن، جو میری لینڈ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی سے منسلک ایک ڈاکٹر بھی ہیں، کا کہنا ہے،”ہم نے واضح طور پر یہ اندازہ لگایا ہے کہ جسم کے وزن اور باڈی ماس انڈیکس کے مقابلے میں کمر کی گولائی یا اس کا سائز لیفٹ وینٹریکل کے غیر فعال ہونے کی پیش گوئی کرنے والا ایک مضبوط تر عنصر ثابت ہوتا ہے۔“
پیٹ کے ارد گرد اضافی چربی یا فیٹ اور سیب کی شکل کی جسامت کو دراصل ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، جسم میں ک±لسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار، دل کے ارد گرد کی شریانوں کے بند ہونے اور فعالیِ دل کی ناکامی سے جوڑا جاتا ہے۔سالٹ لیک سٹی میں قائم انٹر ماو¿نٹین میڈیکل سینٹر میں اس بارے میں ہونے والی ریسرچ کے معاون ڈائرکٹر برنٹ موہلشٹائن کے بقول،”ہم نے اپنی ریسرچ کے دوران ذیابیطس کے ایسے مریضوں کا معائنہ کیا جن میں امراض قلب کے خطرات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ہمیں یہ پتا چلا کہ انسانی جسم کی ہیئت بتا دیتی ہے کہ ا±س کے دل کے لیفٹ وینٹریکل یا بائیں جوف میں نقص یا بیماری کے خطرات کس حد تک پائے جاتے ہیں۔“
برنٹ موہلشٹائن نے کہا ہے کہ ان کی تحقیق کے نتائج نے اس امر کو یقینی بنا دیا ہے کہ کمر کی چوڑائی یا گولائی کا براہ راست تعلق امراض قلب کے خطرات سے ہے۔ اس کے سائز کو کم کرنے سے ان خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے بصورت دیگر کمر کا سائز جیسے جیسے بڑھے گا ویسے ویسے یہ لیفٹ وینٹریکل کے غیر فعال ہونے اور نتیجتاً حرکت قلب کے بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…