سلانوالی(نیوزڈیسک )زرعی ماہرین نے بتایاکہ آملہ کا پھل طبی نقطہ نظر سے اہمیت کا حامل ہے ۔ا س کے پھل میں وافر مقدار میں وٹا من سی پایا جا تا ہے جبکہ آملہ کا مربع د ل ودما غ اور بصار ت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ آملہ کا د ر خت خوبصورت اور درمیانے قد کا ہوتا ہے جس پرگول بیر کی طرح کا پھل لگتا ہے۔ آملہ کے پودے اکتوبر میں´ بذ ریعہ ٹی بڈنگ پیو ند کیے جاتے ہیں اور نئے پود ے لگا نے کاعمل بھی اکتو بر میں مکمل کر لیا جا تا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کی کاشت کیلئے ریتلی میرااور بہتر نکاس والی زمین موزوں رہتی ہے۔