بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ پاکستان میں بیماریوں کی نگرانی کا نظام متعارف کرائے گا

datetime 25  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) برطانیہ پاکستان میں بیماریوں کی نگرانی کا نظام متعارف کرائے گا جس سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پھیلنے والی بیماریوں کے وبائی صورت اختیار کرنے سے قبل نمٹنے کی صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اس مقصد کیلئے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں ایک نئی ٹیم تعینات کی گئی ٗ بیان کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ، حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے علاوہ برطانوی امدادی تنظیم ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پاکستان کی بیماریوں کے پھیلنے سے قبل ان سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کر رہی ہے۔اسلام آباد اور لاہور میں ٹیم مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بیماریوں کی نگرانی کا مستحکم نظام قائم کیا جائیگا اس سے پاکستان میں بیماریوں کی وبائی صورت اختیار کرنے سے قبل تشخیص، تصدیق اور قومی یا بین الاقوامی خطرات اور ہیلتھ الرٹس پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے سربراہ ڈنکن سیلبی اس ہفتے نئی ٹیم کو لانچ کرنے کے لیے اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد حکومت پاکستان اور پنجاب کے ساتھ ترجیحات کے تعین کے لیے تبادلہ خیال بھی تھا۔ڈنکن سیلبی کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ قبل از وقت تشخیص بیماریوں سے نمٹنے اور زندگیاں بچانے کیلئے اچھا اقدام ہے ٗیہ صرف حکومت پاکستان اور پنجاب کی رضامندی اور سوچ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ مجھے امید ہے مل کر ہم مستقبل میں کئی زندگیاں بچا پائیں گے۔یہ اشتراک کار گزشتہ دنوں ڈنکن سیلبی اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد ممکن ہوا ہے۔اس منصوبے کیلئے برطانیہ 227 ملین روپے کی امداد بھی دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…