اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انسانی بیکٹیریا کے ذریعے علاج، طب کی دنیا میں انقلاب آ گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق انسانی پیٹ میں موجود خردنامیوں مثلا بیکٹیریا وغیرہ کا توازن بدل کر انسان کے بہت سے دماغی و ذہنی امراض کو دور کیا جاسکتا ہے۔انسان کے پیٹ میں مختلف اقسام کے اربوں کھربوں بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو ہمارے دماغی رویوں اور موڈ کو کنٹرول کرتے ہیں اگران کا توازن بگڑجائے تو انسان ذہنی امراض مثلا تنا، آٹزم، شیزوفرینیا اور او سی ڈی وغیرہ کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس طرح پیٹ اور آنتوں میں بیکٹیریا اور خردنامیوں کو قابو کرکے ان امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔نیویارک میں واقع آئیکان اسکول آف میڈیسن مانٹ سینا نے ایک جرنل ای لائف میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذہنی اور دماغی طورپر بیمار کسی شخص کے پیٹ میں بیکٹیریا کی مقدار کم یا زیادہ کرکے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔دماغی خلیات (نیورونز) پر ایک حفاظتی سطح ہوتی ہے جسے مائلین کہا جاتا ہے۔ اس کے متاثر ہونے سے دماغی سیل ٹھیک سے کام نہیں کرسکتے اور اس طرح رویوں اور دماغ کے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں اورانسانی جسم میں کئی بیماریاں سب سے پہلے مائلین پر حملہ آورہوتی ہیں۔تجرباتی طور پر ڈپریشن میں مبتلا ایک چوہے کی آنتوں کے خلیات جب ایک تندرست چوہے میں داخل کئے گئے تو اس کا مائیلین متاثر ہوا اور وہ صحت مند چوہا بھی ڈپریشن کا شکارہوگیا۔ اس سے انسانی دماغ اور بیکٹیریا کے درمیان تعلق کا ٹھوس ثبوت سامنے آیا ہے۔اس تحقیق کے بعد ماہرین انسانی آنتوں میں بیکٹیریا اور ان کے ذہنی اثرات کو جاننے کی مزید کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے دماغی و ذہنی پریشانیوں اور امراض کے علاج کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…