اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

 مریض کو بچانے کیلئے ایف 16 کا استعمال، ایسا کیوں کیا گیا ؟ تفصیلات سامنے ا ٓگئیں

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (نیوزڈیسک) ناروے میں مریض کی جان بچانے کے لیے مشینیں ایف سولہ طیارے کے ذریعے منگوائی گئیں ، ایف سولہ طیارے نے دس گھنٹے کا سفر پچیس منٹ میں طے کر لیا۔ناروے میں انسانی ہمدردی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھا اور سنا وہ حیران رہ گیا۔ڈاکٹرز نے مریض کی جان بچانے کے لیے فضائیہ سے مدد لی ، ناروے کے شہر بوڈو میں ہسپتال میں مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں علاج کے لیے ای سی ایم او نامی مشین موجود نہیں تھی۔ڈاکٹرز نے فضائیہ سے رابطہ کیا جنہوں نے مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایف 16 طیارے کے ذریعے مشین منگوائی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس مشین کے بغیر متاثرہ شخص کی موت واقع ہو جاتی۔ماہر پائلٹ نے دس گھنٹے کا سفر صرف پچیس منٹ میں طے کیا اور ڈاکٹرز کے رابطے کے صرف چالیس منٹ میں مشین ہسپتال پہنچا دی گئی۔عام طور پر فوجیں اپنے شہریوں کو ایمرجنسی صورت حال میں امدادی کاموں کے سلسلے میں مدد فراہم کرتی ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک انفرادی معاملے میں ایف 16 طیارے کا استعمال کیا گیا ہو۔ فضائیہ کے اس فوری اقدام کو ڈاکٹروں کی جانب سے سراہا گےا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…