اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بیٹھے بٹھائے وزن کم کرنے کے 6 طریقے

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وہ افراد جو وزن کم کر نے کے تو بہت خواہشمند ہوتے ہیں لیکن نہ وہ ڈائیٹنگ کرنا چاہتے ہیں اورنہ ہی وہ سستی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان 6 تجاویز پر عمل پیرا ہوجائیں اور وزن میں خاطر خواہ کمی لے آئیں۔
کافی پئیں:
کافی پینے کے جہاں بے انتہا فوائد ہیں وہیں کافی سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور اس سے زیادہ کیلوریزجلتی ہیں اور ایسے افراد جو کافی پسند نہیں نہیں کرتے تو چائے پئیں۔
ذہنی تناو¿ سے بچیں:
تحقیق کے مطابق ذہنی دباو¿ میں رہنے والی خواتین کو موٹاپے کے مسئلے کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ پرسکون مزاج والی خواتین دیگر کے مقابلے میں روزانہ 104 کیلوریز زیادہ جلا پاتی ہیں۔
چاوئنگ گم چبائیں:
کچھ افراد ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر ہلکی پھلکی غذا ہی لیتے ہیں جس مین بسکٹ یا نمکین اور میٹھی چیزیں شامل ہیں لیکن چاوئنگ گم سے ایسا کرنے کی عادت کم ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ منہ کی ورزش بھی جو صحت کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔
ورزش کریں بس 10 منٹ:
سستی اور کاہلی کے باعث اگر آپ ہر روز ورزش کے لیے ایک گھنٹہ نہیں دے سکتے تو 10 منٹ ہی کیجیئے ،محض 10 منٹ کی واک ایک گھنٹے تک کے لیے کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے۔
گیند پر بیٹھیں:
اگر آپ دن بھر دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں تو ایک سٹیبلٹی بال خرید لیں، کرسی پر بیٹھنے کی مقابلے میں اس طرح کی گیند پر بیٹھنے سے دن بھر میں 260 تک کیلوریزجلائی جا سکتی ہیں۔
مصالحے دار کھانا:
مصالحے جہاں کھانے کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں وہیں ایک طرح سے وزن میں کمی کا بھی سبب بنتے ہیں، مصالحے دار کھانا کھانے سے کیلوریز بھی جلتی ہیں اور بہت جلد پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…