لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ میں تقریباً 45 کروڑ کی بریڈ ( ڈبل روٹی) کھا جاتے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے شہری روزانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی بریڈ استعمال کرتے ہیں جبکہ فیصل آباد کے شہری روزانہ 60سے 70لاکھ روپے کی بریڈ کے استعمال کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔