اسلام آباد(نیوزڈیسک)خواتین کی انگلیوں کی لمبائی اور ان کے شعبے کے چناﺅکے درمیان تعلق تحقیق میں سامنے آگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی درمیانی انگلی ان کی شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے،تو قوی امکان ہے کہ ان کا شعبہ مردوں سے ملتا جلتا ہوگا یعنی وہ وکیل یا کسی صنعت میں مینیجر لگ سکتی ہیں۔جن خواتین کی درمیانی انگلی بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے لمبی ہو، وہ روایتی پروفیشن مثلاًنرسنگ یا ٹیچنگ میں جاتی ہیں۔ماہرین نے انگلیوں کی لمبائی ماپنے کے لئے ایک ڈیجیٹل 2D:4Dتناسب بنا رکھا تھاجس کے ذریعے مردانہ ہارمون ’testosterone ‘کی مقدار مانپی جاتی تھی۔نیشنل ریسرچ یونیورسٹی آف رشیا میں کی گئی تحقیق میں ماہرین نے ڈیجیٹل مانپ کا استعمال کرتے ہوئے 1500مرد اور خواتین پر تحقیق کی۔پروفیسر جان نے کا کہنا تھا جن خواتین میں یہ تناسب زیادہ تھا ان میں مردانہ صفات آنے کا احتمال زیادہ تھا۔اس کا کہنا تھا کہ اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ مختلف نسلوں کی خواتین اس پر کس طرح ردعمل دیتی ہیں لیکن ان میں مردانہ خصوصیات غالب آنے سے ان کا شعبہ اس سے کافی حد تک متاثر ہوسکتا ہے۔