نیوزیارک(نیوز ڈیسک) اگرتو آپ عمر بڑھنے کیساتھ بینائی میں آنیوالی کمی کی روک تھام کرنا چاہتے ہیں تو مچھلی ، سبزیوں ، زیتون کے تیل اور خشک میوہ جات کو کھانا اپنی عادت بنالیں ۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول اور تفٹس یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق پھلوں ، سبزیوں اور مچھلی وغیرہ پر مشتمل غذا کے استعمال کو معمول بنالینا عمر بڑھنے کیساتھ پٹھوں کی کارکردگی میں آنیوالی کمی کی روک تھام کیلئے سب سے موثر ذریعہ ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ س طرح کی غذا کو اثر استعمال کرتے ہین ان میں نظر کمی کمزوری یا بینائی سے محروم کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتاہے ۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے ڈھائی ہزار مرد خواتین سے ان کی غذائی عادات بارے سوالات کیے اور پھر ان کے معمولات کو تیرہ برسوں تک ٹریک کیا۔ تھقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیل والی مچھلی اور سبزیوں کا زیادہ آنکھوں کو تحفظ دینے میں سے زیادہ مدد گار ثابت ہوگاہے ۔ اس طرح کی غذا سے آنکھوں کو سوجن کے خطرے سے بھی بچانے میں مدد ملتی ہے ۔ یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں