واشنگٹن(نیوزڈیسک)ایسا روز مرہ کے استعمال کاپھل جس کے اجزاءکینسر کیخلاف موثر،سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں انکشاف، یوں تو ٹماٹر کو ایک سبزی سمجھا اورمانا جاتا ہے درحقیقت ٹماٹر ایک پھل ہے اب ایک حالیہ مطالعے میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ٹماٹر میں موجود اجزا کو کینسر کے خلاف موثر پایا۔یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنسدان جان ارڈمین نے بتایا کہ ان کی تحقیق کے دوران ٹماٹر میں موجود لائیکوپین کو پراسٹیٹ کینسر کے خلاف موثر پایا گیا۔امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران پایا گیا کہ لائیکوپین کو جب مختلف جانوروں میں موجود پراسٹیٹ ٹیومر کے خلاف استعمال کیا گیا تو اس نے اسے بڑھنے سے روک دیا تاہم انسانی جسم میں اس کے اثرات تاحال غیر واضح ہیں۔مطالعے میں بتایا گیا کہ لائیکوپین میں جسم میں پہنچنے کے بعد کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور وہ صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔یہ تحقیق اس لیے اہمیت کی حامل ہے کہ مستقبل میں اس کے ذریعے سائنسدان لائیکوپین کو مختلف قسم کے کینسر کے خلاف استعمال کرسکیں گے۔تحقیق کو امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع کیا گیا