بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ایک مشروب جو آپ کے دانتوں کو پیلا نہیں ہونے دیتا، ماہرین

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)دودھ کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں اور ہر ایک شخص اس کے فوائد سے آگاہ ہے لیکن تحقیق کاروں نے دودھ کا ایک ایسا فائدہ بھی بتا دیا ہے جس سے شاید آپ پہلے آگاہ نہ ہوں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہمیشہ چائے میں دودھ ڈال کر پیتے ہیں ان کے دانت ہمیشہ موتیوں کی طرح چمکتے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ قہوہ پینے کے عادی ہیں ان کے دانتوں کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے اور ان پر کالے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ البرٹا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ایوا کو کا کہنا ہے کہ چائے میں دودھ ملا کر پینا دانتوں کی سفیدی کے لیے وائٹننگ ٹوتھ پیسٹ سے کہیں زیادہ مفید اور موثر ہے اور بلیچنگ مصنوعات سے بھی کہیں بہتر ہے۔
چائے دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے دانتوں کو چمکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں یا دانتوں پر سیاہ دھبے ڈالنے کے لیے۔ چائے جتنی زیادہ پکا کر اور خالص پی جائے گی اتنے ہی یہ دانتوں پر داغ ڈالے گی لیکن اگر آپ اس میں دودھ ڈال کر استعمال کرتے ہیں تو اس سے چائے کی دانتوں کی رنگت خراب کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر ایواکو نے بتایا کہ چائے میں ٹینن(Tannin)نامی تیزابی مادہ پایا جاتا ہے جو پانی میں حل ہونے کے بعد کرواہٹ پیدا کرتا ہے، اس کا رنگ سیاہ مائل ہوتا ہے جو دانتوں پر داغ پیدا کرتا ہے۔ دودھ میں موجود کیسین(Casein) نامی پروٹین ٹینن کی طاقت کو ختم کر دیتا ہے جس سے دانتوں کی رنگت سیاہ نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر ایواکو نے مختلف لوگوں کے نکالے ہوئے دانتوں پر تحقیق کی۔ انہوں نے دانتوں کی رنگت کا تجزیہ کیا اور پھر ان میں سے آدھے قہوے میں ڈال دیئے جبکہ باقی آدھے دودھ والی چائے میں۔ ڈاکٹر ایواکو نے 24گھنٹے بعددانتوں کو قہوے اوردودھ والی چائے سے نکال کران کی رنگت کا دوبارہ تجزیہ کیا۔ دودھ والی چائے میں رکھے گئے دانتوں کی رنگت واضح طور پر پہلے سے زیادہ سفید ہو چکی تھی جبکہ قہوے میں ڈالے گئے دانت مزید سیاہ ہو چکے تھے اور ان پر دھبے پڑ چکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…