نیویارک(نیوز ڈیسک)خواتین کی عمر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں اس بات کا پتہ چلایاگیاہے کہ خواتین کی عمر مردوں کے مقابلے زیادہ کیوں ہوتی ہے ؟ایک اندازے کے مطابق سویڈن میں 1800ءمیں عموماً مرد کی عمر 31سال اور عورت کی عمر 33سال تھی لیکن اب بالترتیب 79اور 83سال ہے۔امریکہ میں کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ ہر دور میں عورت مرد کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ طویل عمر پاتی ہے۔رپورٹ میں مردوں کی کم عمر کے متعلق مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور کسی حد تک کھانے میں زیادتی کا بھی عمل دخل ہے۔روس میں عمر کا وقفہ زیادہ ہے۔ روسی مرد کی عمر عورت کے مقابلے میں 13سال کم ہے ،جس کی سب سے بڑی وجہ روس میں منشیات کا زیادہ استعمال ہے۔طبی ماہرین کا کہناہے کہ مرد اور عورت کی عمر میں فرق کی ایک وجہ انسانی افزائش نسل کے لیے ضروری جینز کا مختلف ہونا بھی شامل ہے۔انسانی افزائش نسل کیلئے ضروری جینز ایکس اور وائے ہیں جن کی تعداد مرد اورعورت میں مختلف ہے۔مرد میں ایک جینز ایکس اور دوسرا وائے ہوتاہے جبکہ عورت میں دو ایکس ہوتے ہیں۔طبعی ماہرین کا کہناہے کہ عورت میں چونکہ ڈبل ایکس پائے جاتے ہیں اس لیے ہر جینز کا ایک متبادل جینز موجود ہوتاہے۔مطلب ایک جینز استعمال ہوتاہے اور دوسرا ایکسٹرا کے طورپر موجود رہتاہے جس کی وجہ سے خواتین کی عمر لمبی ہوتی ہے۔مردوں کی عمر اس لیے کم ہوتی ہے کہ ان میں اہم جینز ایکس کی تعداد صرف ایک ہوتی ہے جو استعمال ہوتاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں