بعض اوقات ایسی غذائی انسان کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتی جنہیں اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں اور اس کی بجائے ڈاکٹر کے مہنگے علاج کو ترجیح دیتے ہیں اب ایک ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گھرمیں استعمال ہونے والی چند غذائیں ایسی ہیں جو دل کو مضبوط بنا کر اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔
پتے والی سبزیاں: ماہرین طب کاکہنا ہے کہ پتے والی سبزیاں جیسے پالک، میتھی، مولی کے پتے، سلاد وغیرہ انتہائی صحت افزا سبزیاں ہیں جو دل کی بیماریوں اور کینسر میں بے حد مفید ہیں۔ ان سبزیوں میں کم چکنائی، کلوریز اور زیادہ ڈائٹری فائبر موجود ہوتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ یہ سبزیاں اپنے اندر فولک ایسڈ، میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم سے بھی بھری ہوتی ہیں جو دل کے زیادہ تر فنکشنز کو انجام دینے میں مدد کرتی ہیں۔ کئی تحقیق میں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک سبزی کھانے سے 11 فیصد دل کی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
جو کا استعمال: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جو سب سے صحت مند ترین ناشتہ ہے جس کوکھانے کے بعد آپ خود کو نہ صرف توانا محسوس کریں گے بلکہ یہ دل کے لیے بھی مفید ہے۔ جو میں بیٹا گلوکین موجود ہوتاہے جو حل شدہ فائبر ہوتا ہے جو کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اناج کا استعمال: گندم، باجرہ۔ دالیں اور لوبیا نہ صرف صحت مند غذائیں ہیں بلکہ اس میں موجود قدرتی فائبر اور وٹامنز دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ان غذاؤں میں وٹامنز ای، آئرن، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو دل کو مضبوط رکھتے ہیں اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
سویا بین پروٹین: سویا بین میں سرخ گوشت کا نعم البدل ہے جس میں انتہائی بڑی مقدار میں فیٹس موجود ہوتے ہیں جو بیڈ کولیسٹرول نے بڑھا کر دل کے لیے خطرناک فیٹس کو تحلیل کردیتا ہے۔
زیتون کا تیل: زیتون کا تیل دل کے لیے بہت مفید ہے اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ تیل آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ زیتون کا تیل بیڈ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ اس میں شامل مونو سیچوریٹد فیٹس دل کے لیے مفید ہے، ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں پولی فینولزجسم کو اضافی طاقت مہیا کرتا ہے۔ سلاد بنانے کے بعد اس پر کچھ زیتون کا تیل چھڑک کر اس کا استعمال کریں۔
ٹماٹر کا استعمال: ٹماٹر میں وٹامنز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں اسی لیے یہ خون کو صاف کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اسی لیے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا مسلسل استعمال دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کردیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز ’کے‘ برین ہیمرج کے خدشے کو بھی کم کرتا ہے۔
سیب کا استعمال: کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ روزانہ ایک سیب انسان کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے کیوں کہ اس میں موجود ’گیورس ٹن‘ جو کہ فوٹو کیمیکل اینٹی ان فلیمیٹری خاصیتیں رکھتا ہے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ ناشتے میں دلیہ وغیرہ کے ساتھ سیب کھانا انتہائی مفید ہے۔
بادام کا استعمال: بادم کے اندر موجود وٹامنز بی 17 اور میگنیشیم، آئرن، اور زنک جیسی معدنیات مینو سیچوریٹڈ فیٹس کا بہترین ذریعہ ہیں جو کولیسٹرول کے لیول کو کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دل کو مضبوط کرنے والی چند غذائیں
23
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں