اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے سے آنکھوں میں بیکٹیریا کی کیفیت اور بھرمار دونوں بدل جاتی ہیں۔ایک سائنسی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق کانٹیکٹ لینس کا باقاعدہ استعمال انسانی آنکھ کے ڈیلے میں موجود بیکٹیریا کو تبدیل کررہا ہے۔ نیویارک اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کانٹیکٹ لینس پہننے والے 58 افرادکی آنکھوں کا معائنہ کیا، ان کی آنکھوں اور پلکوں کے اندر موجود بیکٹیریا کا جائزہ لیا گیا تو یہ حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ انسانی آنکھ میں قدرتی طور پر بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں ہیموفیلس، اسٹریپٹوکوکس، اسٹائفلوکوکس اور سائنو بیکٹریم پائے جاتے ہیں لیکن جو لینس استعمال کرتے ہیں ان میں یہ بیکٹیریا کم کم اور سوڈوموناس، میتھائلوبیکٹیریم اور لیکٹوبیکیلس جیسے بیکٹیریا زیادہ ہوتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام بیکٹیریا ہماری جلد میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا اتفاق ہے کہ مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے لیکن آنکھوں میں بیکٹیریا کی تبدیلی اور اس کے ممکنہ اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
آنکھوں پر لینز لگانے کے نقصانات ،نیویارک اسکول آف میڈیسن کا خوفناک انکشاف
21
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں