بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

دل کے امراض کولسٹرول سے نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔ ! نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اگرچہ دوپہر میں چند منٹوں کا قیلولہ مفید ثابت ہوتا ہے لیکن دن میں ایک گھنٹے سے زائد کی نیند نہ صرف ٹائپ ون ذیابیطس کی وجہ بن سکتی ہے بلکہ اس سے دل کے امراض کا خدشہ بھی رہتا ہے۔
سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دن میں دیر تک سونا میٹابولک سنڈروم کی وجہ بن سکتا ہے، میٹابولک سنڈروم سے بلند بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر اور توند نکل جانے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جس سے ذیابیطس اور امراضِ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے سائنسدانوں نے کل 21 مطالعے اور سروے کا جائزہ لیا جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ دوپہر میں یا دن کے کسی حصے میں 40 منٹ یا اس سے کم وقفے کے لیے سوتے ہیں وہ اس کیفیت کے شکار نہیں ہوتے مگر جوں ہی نیند کا دورانیہ بڑھتا ہے وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتا جاتا ہے اور اس کی عادت جسم کو متاثر کرسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر دوپہر میں ڈیڑھ گھنٹے تک نیند کا معمول بنالیا جائے تو اس سے میٹابولک سنڈروم کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جس سے فوری طور پر تو ذیابیطس کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکا میں نیشنل سلیپ فاو¿نڈیشن کے مطابق بھی دوپہر میں صرف 20 سے 30 منٹ کی نیند ہی صحت بخش نتائج فراہم کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…