اسلام آباد (نیوزڈیسک) صحت مند جسم سے ہی صحت مند دماغ وجود پاتا ہے اور اگر بزرگ افراد ورزش کو معمول بنالیں تو ان کا دماغ ان کی جسمانی عمر سے 10 سال کم عمر اور جوان ہوسکتا ہے۔
فلوریڈا میں یونیورسٹی آف میامی کے ماہرین نے 71 سال کی اوسط عمر والے 876 افراد کا 5 برس تک مطالعہ کیا جس میں مختلف مواقع پر ان بزرگ افراد کے ذہن کا تجزیہ یادداشت کی مشقوں، حسی ٹیسٹ اور دماغی صحت کی بنا پر کیا گیا اور ان کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے اور اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس ہفتے کتنا عرصہ چہل قدمی، ورزش اور باغبانی میں گزارا اور یہ عمل زیادہ گہرا اور شدید تھا یا ہلکا پھلکا۔اس کے پانچ سال بعد ان بوڑھے افراد کے تمام دماغی ٹیسٹ، اسکین اور دیگر چیزوں کی آزمائش کی گئی اگرچہ عمررسیدگی کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں کم ہوئیں لیکن جب اس کا ورزش کرنے والے بوڑھے افراد سے موازنہ کرایا گیا تو ان میں نمایاں بہتری اور برتری دیکھی گئی، حیرت انگیز طور پر جن بزرگوں نے باقاعدہ سخت اور درمیانے درجے کی ورزش کی تھی انہوں نے تمام دماغی ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور ان کے ہم عمر افراد نے ورزش نہیں کی تھی وہ ان سے بہت پیچھے رہے، جب اس صلاحیت کو دماغی عمر میں بدلا گیا تو معلوم ہوا کہ ورزش کرنے والوں کا دماغ بقیہ کے مقابلے میں 10 سال کم عمر اور قدرے جوان تھا۔ اس کے علاوہ دیگر مطالعات اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ضعیف افراد میں ورزش سے دورانِ خون بہتر رہتا ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔
اب ذہن کو طاقتور بنانا نہایت آسان، یونیورسٹی آف میامی نے طریقہ بتا دیا
20
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں