منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

طب کی دنیا میں انقلاب آگیا، فالج سے بچانے والا آلہ تیار

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے فالج کے حملے کے بعد دماغ کو مزید نقصان سے بچانے والا ایک آلہ تیار کیا ہے جو دماغی شریانوں کی جانب ارتعاشات (وائبریشن) بھیج کر دماغ میں خون کی رکاوٹ کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس آلے کو سوئزرلینڈ کی کمپنی نے تیار کیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ اگر مریض کا فالج کے دورے کے 24 گھنٹے کے اندر اندراس آلے اسے علاج کیا جائے تو بہت فائدہ ہوسکتا ہے جس سے دماغ کا مزید نقصان روکا جاسکتا ہے کیونکہ یہ خون کے بڑے تھکوں کو ختم کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق فالج کی صورت میں اس آلے کو ٹھوڑی کے نیچے رکھا جاتا ہے جو تھرتھراہٹ پیدا کرکے دماغ تک جانے والی خون کی رگوں میں ارتعاش پیدا کرکے رگوں کو ہلاتا جلاتا ہے تاکہ اگر خون کے بہاو¿ میں کوئی رکاوٹ ہو تو وہ دور ہوجائے اس طرح مزید نقصان اور دماغ کو مفلوج ہونے سے روکا جاسکتا ہے تاہم اسپتال پہنچنے پر دواو¿ں کے ذریعے بہت مو¿ثر انداز میں دماغی رگوں میں پھنسے خون کے لوتھڑے ختم کرکے اس کے بہاو¿ کو ممکن بنایا جاتا ہے۔حال ہی میں اس آلے کو کینیڈا میں چند صحت مند افراد پر آزمایا گیا تو ان کے پورے دماغ میں خون کا بہاو¿ بہت اچھا نوٹ کیا گیا۔ اب اسے فالج کے مریضوں کے لیے آزمایا جائے گا۔ مائیکروفون کے برابر یہ آلہ گردن سے ٹھوڑی تک آنے والی خون کی رگوں کو ہدف بناتا ہے اور ان میں حرکت پید اکرتا ہے۔ یہ شریانیں دماغ کے اگلے حصے کو خون فراہم کرتی ہیں جو حرکت، گفتگو، سوچ اور دیگر حسی کیفیات کو کنٹرول کرتا ہے کیونکہ فالج کی صورت میں دماغ کے یہی حصے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اس آلے کی مدد سے رگوں اور شریانوں کو ہلانے سے رکا ہوا خون بہنے لگتا ہے اور خون کے لوتھڑے زائل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد دماغ میں خون کے لوتھڑے جمنے یا پھر دماغی رگ پھٹنے سے ہلاک یا معذور ہوجاتے ہیں کیونکہ دونوں صورتوں میں دماغ کےاہم حصوں کو خون کی سپلائی رک جاتی ہے اور مریض اپاہج ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…