پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

گرمی میں جلد کو تر و تازہ رکھنے کا آسان نسخہ

datetime 19  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہمارے ہاں برصغیر میں موسم گرما خاصا طویل ہوتا ہے اور گرمی بھی شدید پڑتی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں جب گرم ہوائیں چلتی ہیں تو جلدکی تازگی اور نمی کہیں غائب ہو جاتی ہے۔ اگرچہ موسم کی شدت اپنی جگہ تاہم اس موسم میں قدرت نے اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بیش بہا ذائقے اور خصوصیات کے حامل پھل پیدا کیے ہیں جن کے استعمال سے صحت کے ساتھ جلد کی تازگی اور شادابی بھی برقرار رہتی ہے۔آج ہم آپ کے ساتھ موسم گرما میں جلد کو تروتازہ اور پرکشش رکھنے والے چند پھلوں کے نام اور ان کے خواص شیئر کریں گے۔ماہرین صحت کی رائے کے مطابق موسم گرما میں انسانی جلدکی دلکشی میں اضافہ کرنے والے پھلوں میں کینو، سیب، پپیتا، انار اور تربوز کے نام شامل ہیں۔کینو یا مالٹا: کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جب کہ کینوکا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے اکسیر تصور کیا جاتا ہے۔ کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے ناصرف چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں بلکہ اس سے چہرے پر نکلنے والے دانے بھی دور ہوجاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔سیب: سیب میں جلد کو قدرتی چمک دینے اور تازگی بخشنے والا پھل مانا جاتا ہے جب کہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی کو جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سیب میں موجود غذائیت جلد کو توانائی دیتی ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم ہے جو جلد کے لیے انتہائی ضروری عنصر سمجھا جاتا ہے۔پپیتا: پیپتا ان پھلوں میں شامل ہیں جس کے بارے میں ماہرین طب کا خیال ہے کہ اس میں انسانی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور چند خصوصی انزائیم پائے جاتے ہیں اس لیے اسے وزن کم کرنے والا اور دل کے لیے انتہائی مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے جلد پر استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تازہ نظر آتی ہے۔ کچھ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پپیتا کے کالے بیج جلد سے زہریلے مادے ختم کرکے جلد مردہ سیلز کو ختم کردیتے ہیں۔تربوز: تربوز جلد کو ہائیدریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ لیکو پین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو کم کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈ کی رفتار کم کردیتا ہے جب کہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلیزنر کا کام دیتا ہے۔انار: انار میں انتہائی زیادہ پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انار کھانے سے خون میں سرخ سیلز بڑھنے لگتے ہیں جو خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ خشک اور کھردری جلدکو تروتازہ اور شاداب بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…