لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ بیمار ہیں،جسم میں درد ہے یا بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہے اور آپ ادویات استعمال کرکے تنگ آچکے ہیں تو پریشان مت ہوں کیونکہ ہم آپ کوہاتھ کی انگلیوں میں موجود ایک ایسے مقام کے بارے میں بتائیں گے جسے ایک منٹ تک دبانے سے بلڈ پریشر اور کئی طرح کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔
یہ طریقہ علاج دنیا بھر کی افواج کرتی ہیں اور فوجی اکثر مورچوں پر ادویات نہ ہونے کی وجہ سے اس طریقہ علاج کو استعمال کرتے ہیں۔ہمارے ہاتھوں کی درمیانی انگلی میں ایک نقطہ ایسا بھی ہے جسے اگر ایک منٹ تک دبایا جائے تو بلڈ پریشر فوری طور پر کم ہوجاتا ہے اور جسم کے دردوں سے فوری طور پر نجات مل جاتی ہے۔آپ چاہیں تو اس نقطے کو کسی پین کے ساتھ کم از کم ایک منٹ تک دبائیں،آپ کو تھوڑی سے درد تو ہوگی لیکن آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی بیماری کم ہوگئی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج ادویات کا متبادل نہیں لیکن اس کے استعمال سے آپ کو فوری ریلیف مل جائے گا۔
انگلی کے اس حصے کو دبانے سے جسم میں اثرات مرتب ہوتے ہیں ‘جان کر آپ بھی طریقہ آزمانے پر مجبور ہو جائینگے
18
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں