ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ٹی بی کا موثر علاج ۔۔۔ کہیں اور بلکہ آپ کچن میں ہی

datetime 17  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امریکہ -ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں، دماغ، گردوں اور ریڑھ کی ہڈی کو ناکارہ بناکر ہلاک کرنے والا مرض تپ دق ( ٹی بی) کا موثر علاج ہلدی کے استعمال سے ممکن ہے۔پوری دنیا میں ٹی بی کا بیکٹیریا ”مائیکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس“ تیزی سے تبدیل ہوکر اہم ترین دواو¿ں سے بھی ختم نہیں ہورہا اور ہر سال پوری دنیا میں 10 سے 15 لاکھ افراد کو ہلاک کررہا ہے لیکن اب چین اور امریکا کے ماہرین نے کہا ہے کہ سخت جان ٹی بی کا علاج آپ کے باورچی خانے میں موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق ہلدی کو رنگ دینے والا کیمیکل ہی ٹی بی کے جراثیم کو مو¿ثر طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہلدی میں پایا جانے والا سرکیومن ایک خاص جزو ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس خواص رکھتا ہے اور یہ ٹی بی کے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا میں ڈینور ویٹرن افیئرز میڈیکل سینٹر نے دریافت کیا ہے کہ سرکیومِن کامیابی سے خلیات میں ٹی بی کا بیکٹیریا ختم کرسکتا ہے جب کہ اس دریافت سے ٹی بی کی نئی اور بہتر دوا بنانے میں مدد مل سکے گی۔ میڈیکل سینٹر پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سرکیومن انسانی خلیات میں ٹی بی پھیلنے سے روکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…