اسلام آباد (نیوزڈیسک)ویسے تو سننے میں عجیب لگے مگر چاکلیٹ اور پنیر کو کھانا عادت بنالینا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے کوششوں میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ معدے میں موجود بیکٹریا کو نظر انداز کرنا ہے۔محققین کے مطابق معدے میں کافی مقدار میں بیکٹریا موجود ہوتے ہیں اور وہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ہیں۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر کو کوئی شخص موٹاپے کی روک تھام کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی غذائی مینیو میں چاکلیٹ، کافی اور پنیر کو شامل کرلینا چاہئے۔محققین کے مطابق ہر شخص کے معدے میں بیکٹریا مختلف ہوسکتے ہیں جو ہمارے جسموں پر اثرانداز ہوتے ہیں اور اس لیے طویل المعیاد بنیادوں پر غذائی کنٹرول کے ذریعے موٹاپے سے بچنے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے۔محققین کے مطابق ڈائیٹنگ، کاربوہائیڈریٹس، چربی یا سبزیوں تک محدود ہوجانا جسمانی وزن میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ کھانے میں تنوع نہ ہونے کے باعث معدے میں بیکٹریا کے تنوع میں کمی آنا ہے۔تحقیق کے مطابق صحت مند اور جسمانی وزن کنٹرول رکھنے کے لیے ایسی غذا?ں کو اپنائیں جو معدے کے اچھے بیکٹریا کی تعداد بڑھائیں۔