اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تیزرفتار زندگی کی وجہ سے آج کا ہرشخص معدے کے صحیح کام نہ کرنے کے مسئلے کی شکایت کرتا نظر آتاہے۔معدے کے مسائل میں اضافے کی ایک بڑی وجہ وقت پر کھانا نہ کھانا اور کھانے کے اچھے معیار کا نہ ہونا ہے۔ایسے میں ادرک کا استعمال نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے کا سبب بنتاہے بلکہ اس سے پیٹ اور معدہ کے بھی بہت سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ادارے کے بارے میں طب نبوی میں بھی ذکر ملتاہے۔ادرک کو جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کا سبب اور بواسیر کا شافعی علاج بھی جانا جاتاہے۔متلی اور قے کی صورت میں بھی ادرک بہت فائدہ دیتاہے۔تھوڑا سا ادرک چھیل کر پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور اس پانی نما جوشاندہ کو پیءں ،بہت آرام ملے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں