منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آپ کے سر اور گردن میں اگر درد رہتا ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیا آپ کے سر اور گردن میں اکثر درد رہتا ہے؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ کوئی جھٹکا وغیرہ نہیں بلکہ آپ کی اپنی ایک عام عادت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مانیں یا نہ مانیں مگر چیونگم کو مسلسل چبانے کی عادت آپ کی تکلیف کی وجہ ہوتی ہے۔ویسے تو چیونگم کا استعمال ذہنی تناو میں کمی لاسکتا ہے مگر مسلسل اپنے جبڑوں کو چلاتے رہنا گردن اور سردرد کا باعث بن جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگم کو بہت دیر تک چبانا یا مسلسل استعمال کرنا ان حصوں پر دباوڈالتا ہے جہاں جبڑے کھوپڑی سے ملتے ہیں۔تحقیق کے مطابق مسلز پر یہ دباودو سر اور گردن پر اثر انداز ہوتا ہے۔یوٹی ساوتھ ویسٹرن میڈٰکل سینٹر کی تھقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چیونگم کو چباتے رہنا جبڑوں کو تھکا دیتا ہے اور مسلز میں تھکاوٹ اور درد پیدا ہوتا ہے اور وہی آگے بڑھکر سر اور گردن میں منتقل ہوجاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آپ جتنا زیادہ ذہنی تناؤکا شکار ہوں گے چیونگم کو اسی شدت سے چبائیں گے اور بہت جلد سر یا گردن میں درد محسوس ہونے لگے گا۔محققین نے تجویز دی ہے کہ اگر آپ اس عادت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کچھ دنوں بعد وقفہ لیں تاکہ جبڑوں کو آرام مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…