اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نمک کے وہ نقصانات جن سے آپ بے خبر ہونگے

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)ہم میں سے بیشتر افراد کھانے کو زیادہ ذائقہ دار بنانے کے لیے نمک کی مقدار میں اضافہ کردیتے ہیں مگر یہ عادت مختلف جان لیوا امراض کا باعث بن سکتی ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیق کے مطابق نمک کی روزانہ 6 گرام مقدار کا استعمال صحت کے لیے مناسب ہے تاہم اس سے زیادہ کھانا مختلف امراض کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باہر کی غذاؤں میں نمک کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے خاص طور پر جنک فوڈز میں تو اس کی مقدار محفوظ قرار دی گئی مقدار سے زیادہ ہوتی ہے۔زیادہ نمک کے استعمال کے نتیجے میں بلڈ پریشر، فالج، امراض قلب، گردوں کے امراض و پتھری، موٹاپے، ہڈیوں کی کمزور، معدے کے کینسر اور پیٹ پھولنے جیسے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایک پرانی تحقیق کے مطابق یہ ذیابیطس کی علامات کو بھی بڑھا کر اس جان لیوا مرض کا شکار بنادیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت زیادہ نمک قبل از وقت موت کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج اور ہارٹ اٹیک جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اب اس حوالے سے پاکستان میں کیا صورتحال ہے اس بارے میں کہنا مشکل ہے کیونکہ یہ تحقیق برطانوی عوام پر ہوئی تاہم یہ تو واضح ہے کہ یہاں بھی اوسطاً نمک کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…