ٹوکیو(نیوزڈیسک) انسانی مصنوعی جلد کی تیاری کوئی نئی بات نہیں بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ عمل جاری ہے لیکن اب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک انسانی خلیوں سے ایسی جلد تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس پر نہ صرف بال اگیں گے بلکہ اس میں پسینہ نکالنے والے مسام بھی موجود ہوں گے اور اس سے جلے ہوئی جلد کو دوبارہ اگانے میں مدد مل سکے گی۔جاپان کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے چوہے کے اسٹیم سیل کی مدد سے اس کی جلد تیار کر لی ہے جس پر نہ صرف بال اگے بلکہ اس پر پسینے کے مسام بھی موجود ہیں۔ سائنس دانوں نے اس جلد کی تیاری کے لیے چوہے کے مسوڑوں سے اسٹیم سیل حاصل کیے جس کی مدد سے انہوں نے جلد کی کئی تہیں بنائیں اور ان پر بالوں اور پسینے کے مسام تخلیق کیے جس کے بعد اس جلد کو چوہے پرچسپاں کردیا جب کہ کچھ ہی عرصے بعد اس پر بال بھی اگنے لگے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جلد کی کامیابی سے تیاری میں انہیں 5 سے 10 سال لگ سکتے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ اس سسٹم سے تیار کردہ جلد قدرتی جلد کی طرح کام کرے گی اور جلے ہوئے مریضوں کی جلد کو ٹرانسپلانٹ کیا جا سکے گا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے تیار کردہ جلد موجودہ مصنوعی جلد سے کہیں زیادہ بہتر اور اعلیٰ خوبیوں کی مالک ہو گی جب کہ اس کی ٹیکنیک بھی بہتر ہے جو کئی بائیولوجیکل جزیات اور فنکشن کے بغیر بھی کام کرتی ہے۔ اس ٹیکنیک کی بدولت قدرتی جلد کے نمونے بھی بنائے جا سکتے ہیں جسے کاسمیٹکیس کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ٹیسٹ کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ اس تحقیق کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا کا قدرتی حالت میں بنانے کا خواب تعبیر ہوتا نظرآرہا ہے کیوں کہ موجودہ جلد میں جلد کے اہم جزیات جیسے ہیئر فولیسلز اور پسینے کے مسام ایگزورسن گلینڈ نہیں بن پاتے جس کی وجہ سے جلد اپنا اہم کردار ادار کرپاتی ہے لیکن نئی ٹیکنیک کی بدولت تیار کردہ جلد عام جلد کی طرح کام کرتی ہے۔
بال اگانے اور پسینے کے مسام رکھنے والی حیرت انگیز جلد تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفیکیشن جاری



















































