اسلام آباد (نیوزڈیسک) آپ کو ادرک کی افادیت کے بارے میں کافی لوگوں نے بتایا ہوگا لیکن شاید ہی آپ کو کسی نے بتایا ہوکہ صرف ایک چوتھائی ادرک کے چمچ کے روزانہ استعمال سے آپ ذیابیطس سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور خون میں گلوکوز،انسولین اورکولیسٹرول کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ ایک تحقیق میں دوگروپ بنائے گئے اور ایک گروپ کو 1600ملی گرام(ایک چوتھائی چمچ)ادرک کے پاﺅڈر کا کیپسول اور دوسرے کو placebo(ایک بے ضرر مادہ جو لوگوں کو دوائی کہہ کر کھلایا جاتا ہے)کی 1600ملی گرام مقدار تین ماہ تک روزانہ دی گئی۔تین ماہ بعد دونوں گروپس کا خون کا ٹیسٹ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جولوگ ادرک کا کیپسول کھاتے رہے ان کے خون میں گلوکوز،انسولین،HbA1C،HOMA،سی ری ایکٹیو پروٹین،کولیسٹرول اور انفیکشن کم تھا۔HbA1Cکو گلائی کیٹڈ ہیموگلوبن بھی کہا جاتا ہے اور اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خون میں موجود گلوکوز کی وجہ سے سرخ خلیوں کو کس قدر نقصان ہوا ہے۔HOMAمیں خون میں موجود انسولین کی مقدار کو دیکھاجاتا ہے جبکہ سی ری ایکٹیو پروٹین خون میں انفیکشن پیداکرتا ہے۔یہ تمام عوامل اگر کنٹرول میں رہیں تو انسان صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ ادرک کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار صحیح رہتی ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں لہذا ایسے لوگ جنہیں ذیابیطس ہونے کا خطرہ لاحق ہوانہیں یہ ضرور استعمال کرنا چاہیے جبکہ دیگر افراد میں بھی یہ بہت فائدہ مند ہے۔
ادرک کے وہ حیران کن فوائد جو آپ کو شاید معلوم نہ ہوں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفیکیشن جاری



















































