اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام طور تقریبات کے موقع پر شرکا کے ساتھ ساتھ کھانے کی بھی تصاویر یا وڈیو بنائی جاتی ہیں اور پھر انھیں سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا جاتا ہے کیونکہ جدید دور میں ایسا لگتاہے کہ اگر کھانے کی تصاویر سوشل میڈیاپر اپ لوڈ نہ کی گئیں تو یہ ہضم نہیں ہوگا مگراب ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھانے کی تصاویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے سے ان کے ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے بین الاقوامی جریدے جرنل ا?ف کنزیومر مارکیٹنگ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کھانے سے پہلے جب کوئی اس کی تصویر لیتا ہے تو اس سے دراصل اس وقت کھانے کے ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے، جب اسے کھایا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں انھوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کھانے کی ایک بہترین تصویر لینے میں جتنا وقت لگتا ہے، اس دوران بھوک میں مزید اضافہ ہونے سے کھانے کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ہمیں وہ کھانا مزید ذائقے دار معلوم ہوتا ہے۔ایپل کمپنی کا ری سائیکل رو بوٹ تیار،11 سیکنڈ میں فون کو ری سائیکل کرکے قیمتی دھاتیں الگ کردیتا ہے