لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی نشوونما میں رکاوٹ ڈالنے والے مرض آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن کل ( ہفتہ ) 2اپریل کو منایا جائیگا۔آٹزم درحقیقت ذہنی نشوونما کا ایک ایسا مرض ہے جو کہ بچوں میں 18ماہ سے تین سال کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔یہ مرض بچے کی بول چال، سماجی تعلقات، ذہانت اور اپنی مدد آپ جیسے عوامل پر اثر انداز ہوتا ہے۔اس بیماری میں مبتلا بچہ اپنی دنیا میں گم ہوکے رہ جاتا ہے، اسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔یہ بیماری لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں زیادہ پائی جاتی ہے اور اس مرض کی عجیب وغریب دماغی کیفیت بچے کے پہلے سال کے آخری مہینوں میں نمایاں ہوتی ہے۔ایک نارمل صحت مند بچہ تین برس کی عمر کے بعد اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ ایک سماجی بندھن باندھنے کا اہل ہو جاتا ہے لیکن آٹزم میں مبتلا بچہ ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔وہ سماجی زنجیر سے کٹا ہوا لگتا ہے اور دوسرے نارمل بچوں کے برعکس بیرونی حقائق کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔ وہ خیال پرستی کا شکار ہو جاتا ہے اور اپنے ہی خیالات میں گم رہتا ہے۔آٹزم جیسی انوکھی بیماری میں مبتلا بچہ تین چار سال کی عمر میں خاموش رہنا پسند کرتا ہے، وہ دوسروں سے باتیں کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتاہے۔کسی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے سرجھکائے اپنے ہی خیالوں میں گم صم رہنے کو ترجیح دیتا ہے اور اگر کوئی اس سے بار بار سوالات پوچھے تو وہ غصے کی آگ میں جلنے لگتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ بچے آٹزم سے متاثر ہیں، ان کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی سامان اور اعلی تربیت یافتہ ماہرین کی ضرورت ہے۔بدقسمتی سے ابھی تک آٹزم کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے تاہم ماہر نفسیات، اساتذہ، والدین اور دوسرے رشتے دار متاثرہ بچے کی مدد کرسکتے ہیں اور اس کی طرف مخصوص توجہ دے کر اسے سماجی زندگی کے دائرے کے اندر لانے میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے ساتھ ساتھ آٹسٹ بچوں سے اچھا برتا اور سپیچ تھیراپی فائدہ مند ہوسکتی ہے، آٹزم کے مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہیں جبکہ مناسب دیکھ بھال اور علاج کے ذریعے وہ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائیگا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملک میں کار اونرشپ بڑھنے کا امکان
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے امریکی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا
-
سولر صارفین کیلئے بُری خبر
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
اسرائیل نے حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کیے جو ریڈار پر نظر نہیں آتے، قطری ...
-
اسرائیل کے قطر پر کیے گئے حملے پر ایران کا رد عمل بھی آگیا
-
قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کیلئے محکمہ ایکسائز نے سہولت متعارف کرا دی
-
پا کستا نی گاڑیوں کاسفیٹی اسٹینڈرڈ ،جو کام حکومت پا کستان نہ کر سکی آئی ...
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملک میں کار اونرشپ بڑھنے کا امکان
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے امریکی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا
-
سولر صارفین کیلئے بُری خبر
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
اسرائیل نے حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کیے جو ریڈار پر نظر نہیں آتے، قطری وزیراعظم کا انکشاف
-
اسرائیل کے قطر پر کیے گئے حملے پر ایران کا رد عمل بھی آگیا
-
قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کیلئے محکمہ ایکسائز نے سہولت متعارف کرا دی
-
پا کستا نی گاڑیوں کاسفیٹی اسٹینڈرڈ ،جو کام حکومت پا کستان نہ کر سکی آئی ایم ایف نے کر دیا
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے
-
وفاقی کابینہ کا گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دل کے دورے کا سبب انفیکشن بھی بن سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف