کراچی(نیوز ڈیسک) اگرچہ ورزش سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے لیکن درست وقت پر درست غذا کھانے سے بھی پیٹ کی چربی کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
پروٹین سے بھرپورغذا ہاضمے کو بہتر بنا کر جسمانی استحالے (میٹابولزم) کو تیز کرتی ہیں اور اس طرح پیٹ کم کرنے میں کمی ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ یہ غذائیں پاکستان میں بھی عام دستیاب ہیں جو پیٹ کی چربی کو کم کرکے دیگر کئی امراض سے بچاتی ہیں۔
ٹماٹر:
توند کی چربی گھلانے کے لیے ٹماٹر ایک بہترین شے ہے ان میں ذائقے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں ہوتے ہیں جب کہ ٹماٹر جسم میں پانی کو بحال رکھتے ہیں اور لیپٹائن نامی پروٹین بھوک کو قابو رکھتی ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔
تربوز:
تربوز میں 91 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس کا استعمال جسم سے مضر مائعات کو نکال باہر کرتا ہے یہ مائعات پیٹ کو بڑھانے کا کردار بھی ادا کرتےہیں۔ ٹماٹر کی طرح تربوز بھی بدن میں پانی کو بحال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پپیتا:
برصغیر پاک و ہند میں پپیتا عام شے ہے اور اس میں پاپائن نامی ایک خامرہ ( اینزائم) پایا جاتا ہے جو خوراک کو بہت تیزی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوئی ہے کہ پپیتا بلڈ پریشرکا مرض اور دل کو بھی بہتر کرتا ہے۔
مشروم:
چنے کے طرح مشروم بھی بھوک کو کم کرتے ہیں اور سارا دن انسان کو پیٹ بھرے کا احساس رہتا ہے۔ مشروم میں خاص قسم کے فائبر ا?نتوں اور پورے نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل شفا کا سرچشمہ ہے اس میں اولیئک ایسڈ نامی ایک طاقتور کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کئی پونڈ وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے یہ کیمیکل چربی کو دیگر سادہ اشیا میں توڑتے ہیں اور ساتھ ہی زیتون کا خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے علاوہ دل و دماغ کےلیے بھی مو¿ثر ہیں۔
بادام:
یونیورسٹی آف پوردوا کے مطابق اگرچہ بادام کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن وہ موٹاپے اور چربی میں اضافہ نہیں کرتے۔ باداموں میں فائبر (ریشہ) اور پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور بھوک کو کم کرتے ہوئے پیٹ کو ہموار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے والی 6حیرت انگیز غذائیں
31
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں