بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

گنے کے رس کے وہ فوائد جن سے عام لوگ لاعلم ہیں

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک)برصغیر میں عام پائے جانیوالے گنا کے فوائد سے مستفید ہونے کے لئے یہ بہت کم قیمت میں ہر جگہ دستیاب ہوتا ہے، ہمارے ہاں گنا کے رس میں عام طور پر لیموں، پودینہ، ادارک اور کالا نمک بھی شامل کیا جاتا ہے۔
گنے کا رس مختلف نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہماری عمومی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس کے کچھ ایسے ہی فوائد ہیں جن سے ہم لاعلم رہتے ہوئے موسم کے لحاظ سے استعمال کرتے ہیں۔ گنے کا رس گلہ میں خراش، درد اور نزلہ کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔گنا پٹھوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ بخار میں مبتلا شخص کو ڈاکٹرز خود ہدایات جاری کرتے ہیںکہ مریض کو گنے کا رس پلایا جائے۔یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے گنے کا رس کسی اکسیر سے کم نہیں کیوں کہ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر مریض کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نظام انہضام کی بہتری اور قبض کا بہترین علاج گنے کے رس کا استعمال ہے۔
گنا سوکروس نامی شوگر کا حامل ہوتا ہے، جو قدرتی طور پر زخموں کو بھرنے میں معاون ثابت ہونے کے علاوہ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔ گنے کا رس دل کے امراض سے حفاظت کا بھی ذریعہ ہے، کیوں کہ یہ جسم مں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیںدیتا۔ گنے کا رس پیشاب کی نالی میں ہونے والی جلن کا بھی بہترین قدرتی علاج ہے۔گنے میں قدرتی طور پر الکلوی نامی جزو شامل ہوتا ہے، جو انسانی جسم کو غدود اور چھاتی کے کینسر سے لڑنے کے قابل بنا دیتا ہے۔ گنے کے رس میں چوں کہ کیلشیم اور فاسفورس شامل ہوتا ہے، اس لئے یہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نفع بخش ہے۔خون کی کمی کا شکار افراد گنے کا جوس ضرور پیئں کیوں کہ اس میں آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ گنا کا رس گردے و جگر کے لئے نہایت فائدہ مند ہے، یہ قدرتی طور پر جگر اور گردے کی صفائی کرکے ان کے ان کے کام کرنے کی استعداد کو بڑھا دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…