اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کافی ایک ایسا مشروب ہے جسے دنیا بھر میں گرم یا ٹھنڈے دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیشتر افراد اس مشروب کو بڑے شوق سے پیتے ہیں۔عام طور پر سردیوں میں اس کے استعمال میں بڑی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم محققین کی رائے کے مطابق جو جوڑے مستقبل قریب میں بچہ پیدا کرنے کے خواہشمند ہوں انھیں کافی سے جس قدر ممکن ہو سکے دور رہنا چاہیے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین کا کہنا ہے کہ ”جو میاں بیوی بچہ پیدا کرنے کی خواہش رکھتے ہوں انہیں کافی سے گریز کرنا چاہیے۔ خصوصاً مباشرت سے قبل اور حمل کے ایام میں کافی پینا نقصان دہ ہے۔“ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس میں میاں بیوی کی کوئی تخصیص نہیں، دونوں میں سے کسی ایک کا بھی کافی پینا آئندہ ہونے والے حمل کے لیے یکساں خطرناک ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں جو خواتین حاملہ ہونے کے پہلے 7ہفتوں میں روزانہ 2کپ کافی پیتی ہیں ان میں اسقاط حمل کے امکانات بھی بڑی حد تک ذیادہ ہوتے ہیں۔ محققین کی رائے کے مطابق کیفین والے دیگر مشروبات جیسے چائے وغیرہ بھی کافی کے برابر ہی خطرناک اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔“ محققین کی جانب سے بچے کی خواہش رکھنے والے افراد کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ انہیں حمل کے مرحلے کی طرف جانے سے قبل اپنی کیفین لینے کی عادت ترک یا کم کردینی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے اپنی اس تحقیق کے لیے اسقاط حمل کا شکار ہونے والے جوڑوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ اس میں امریکی ریاستوں مشی گن اور ٹیکساس کے 501جوڑوں کا2005ءسے 2009 تک لیا گیا ڈیٹا شامل تھا۔ سائنسدانوں نے ان جوڑوں کے لائف سٹائل، سگریٹ، کیفین والے مشروبات کی عادت اور ملٹی وٹامن کے استعمال سمیت دیگر عادات کا تجزیہ کیا۔ نتائج میں انکشاف ہوا کہ جن جوڑوں کے جسموں میں کیفین کی نمایاں مقدار موجود تھی ان میں اسقاط حمل کا شکار ہونے کی شرح دیگر جوڑوں کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ تھی۔تاہم جو خواتین حاملہ ہونے کے بعد بھی کیفین والے مشروبات استعمال کرتی رہیں ان میں یہ شرح انتہائی خطرناک حد79فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
ماہرین نے جوڑوں کیلئے ایک عام استعمال کی چیز کو نقصان دہ قرار دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو نئی سہولت فراہم کر دی



















































