اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک رپورٹ کے مطابق اگر وٹامن “سی” خوراک کا حصہ بنایا جائے تو موتیا جیسی کیفیت کو ایک تہائی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
عمرکے ساتھ ساتھ آنکھوں میں موتیا اترنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ صرف امریکہ میں ہی سال 2006 سے 2008 کے دوران 29 فیصد عمر رسیدہ افراد موتیا کے شکار ہوئے تھے اوراب یہ اعداد و شمار بڑھ چکے ہیں۔ اس مرض میں ا?نکھ اور عدسے کے درمیان مائع جمع ہوجاتا ہے اور نظردھندلی ہونی شروع ہوجاتی ہے لیکن حیرت انگیز امر یہ بھی ہے کہ عام موتیا کے کامیاب اور کم خرچ علاج کے باوجود دنیا بھر میں یہ سہولت عام نہیں اور اب بھی لوگوں میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
کنگز کالج لندن نے ماہرینِ چشم کہتے ہیں کہ غذائی اجزا موتیا بننے کے عمل کو روک سکتے ہیں اس کےلئے انہوں نے برطانیہ سے جڑواں افراد کے ایک ہزار جوڑوں کا جائزہ لیا اور انہیں ایک سوالنامہ بھرنے کو کہا جو وٹامن اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے ساتھ ساتھ تانبے، مینگنیز اور زنک (جست) کو خوراک کا حصہ بنانے کے بارے میں تھا۔ ان میں سے 60 سال سے زائد کے افراد کی ا?نکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ اس کے 10 سال بعد 324 جوڑوں کی ا?نکھوں کا جائزہ لیا گیا۔
ان میں سے جنہوں نے وٹامن “سی” زیادہ لیا تھا ان میں موتیا کا خطرہ 20 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا۔ دس سال تک مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ وٹامن سی باقاعدگی سے لینے سے موتیا کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوگیا۔ اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ وٹامن سی کا باقاعدہ استعمال موتیا کو ٹال سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس کی شدید کیفیت یا کالا موتیا دنیا بھر میں اب بھی نابینا پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
آنکھوں کے بیمار اب خوش ہو جائیں ،ماہرین نے علاج ڈھونڈ ہی لیا
29
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں