اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

9 وجوہات جو جسمانی وزن کم نہ ہونے دیں

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر تو آپ جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں اور ناکامی کا سامنا ہے تو اس کی وجہ آپ خود بھی ہوسکتے ہیں۔

غذا پر ورزش کو ترجیح دینا
متعدد افراد کا ماننا ہے کہ سخت ورزش کے بعد وہ زیادہ میٹھی اشیاءسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کا طرز و فکر بہتر کی بجائے خرابی کا باعث بنتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق غذا ورزش کے مقابلے میں کچھ زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، خاص طور پر جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے، یا کم از کم دونوں کی اہمیت یکساں تو ضرور ہوتی ہے۔

ناکافی نیند
مناسب آرام زندگی کے ہر پہلو میں بہتری لانے کا باعث بنتا ہے جن میں موٹاپے کی روک تھام بھی شامل ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند کی کمی جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ اچھی نیند کے نتیجے میں اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

زیادہ وقت بیٹھے رہنا
سست طرز زندگی بغیر کسی احساس کے موٹاپے کی جانب سفر تیز کردیتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق بہت زیادہ وقت تک دفتر میں بیٹھے رہنا موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے وقفوں کو ترجیح بنائیں اور دوپہر کے کھانے کے وقت لمبی چہل قدمی پر نکل جائیں۔

ڈپریشن
طبی سائنس کے مطابق دماغی صحت کی کیفیات جیسے ڈپریشن کھانے پینے کی اشتہا میں تبدیلیاں لاتی ہے جس کا نتیجہ جسمانی وزن میں اضافے کی صورت میں نکلتا ہے۔ اگر آپ کو بہت زیادہ اداسی کا سامنا ہو اور یہ احساس مسلسل برقرار رہے تو کسی ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔ اس کی دیگر علامات میں عزم نہ ہونا اور ناتوانی کا احساس بھی قابل ذکر ہیں۔

ڈائٹ مشروبات کا انتخاب
ڈائٹ مشروبات بنانے والی کمپنیاں اسے صحت بخش آپشن قرار دیتی ہیں مگر ایسا ہوتا نہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کیلوری سے پاک اور مصنوعی مٹھاس سے تیار شدہ مشروبات درحقیقت جسمانی وزن میں اضافے اور چینی کی خواہش بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

کم کھانا
اپنی غذا کی مقدار میں کمی لانا ہمیشہ ہی صحت بخش ثابت نہیں ہوتا خاص طور پر اگر آپ غذائیت سے دوری اختیار کررہے ہو۔ صحت مند وزن کے حصول کا مثالی راستہ متوازن غذا میں چھپا ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پھلوں، سبزیوں، پروٹین اور صحت بخش چربی کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔

جنک فوڈ سے منہ نہ موڑنا
اگر تو آپ ڈائیٹنگ اور ورزش کے بعد تلے ہوئے چپس اور برگر کھانا اپنا حق سمجھتے ہیں تو موٹاپے کی روک تھام کا خواب دیکھنا بھی چھوڑ دیں۔ ریسٹورنٹ کی غذاﺅں کی بجائے گھر میں بنے پکوانوں کو ترجیح دینا صحت مند وزن کے لیے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

تناﺅ کے شکار
بہت زیادہ فکرمندی کسی بھی قسم کے منصوبے کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں تناﺅ کو جسمانی وزن میں اضافے کا باعث قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار بڑھ جانا ہے جو غیرصحت مند غذائی انتخاب کے لیے اکساتی ہے۔

کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھنا
کھانا کھاتے ہوئے ٹیلیویژن دیکھنا زیادہ خوراک جسم میں پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے جیسا کہ ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا۔ تحقیق کے مطابق دھیان نہ ہونے پر لوگ عام معمول سے زیادہ کھا لیتے ہیں اور جسمانی وزن میں کمی کی خواہش دم توڑ جاتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…