منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

تمباکونوشی کرنے والے بیشترافرادافراد سرطان سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)آپ میں سے بیشتر افراد نے بھارتی فلم ”کوئین ”میں اداکارہ کنگنا رناوت کا یہ مشہور ڈائیلاگ توسنا ہوگا ‘میرا حال نہ گپتا انکل جیسا ہوگیا ہے،گپتا انکل کو نہ کینسر ہو گیا ہے،انھوں نے نا کبھی شراب نہیں پی ،پھر بھی کینسر ہو گیا،اس سے تو اچھا تھا پی لیتے’۔علاوہ ازیں اگر ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو اکثر اوقات دیکھنے میں آ تا ہے کہ بیشتر افراد کثر ت سے تمباکو اور شراب نوشی کرنے کے باوجود کینسرجیسے موذی مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔محققین کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق انھوں نے انسانی جسم میں ایک ایسے جین کی نشاندہی کی ہے جو کثرت سے سگریٹ اور شراب نوشی کرنے والے افراد کی نہ صرف ان مضر صحت اشیاکے منفی اثرات سے حفاظت کرتا ہے بلکہ انھیں کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ،لاس اینجلس کے نمائندہ مورگن کے مطابق اس تحقیق کے دوران پتہ لگایا گیا ہے کہ ایک سنگل نیوکلیوٹائیڈ پولی مارفیزم (ایس این پی)کا نیٹ ورک(جو بعض افراد کے اندر عام طور پر واقع ایک ڈی این اے کی ترتیب مختلف حالتوں میں پایا جاتا ہے) کثرت سے تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق وہ افراد جنہیں عام افراد کی نسبت سگریٹ کے دھوئیں سے آلودہ فضامیں زیادہ وقت تک رہنا پڑتا ہے، یا وہ کثرت سے تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں، اس کے باوجود انکے کے جسم میں سگریٹ کے دھوئیں میں پائے جانے مضر مادوں سے محفوظ رہنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے کینسرسے بچنے والوں کی تعداد صرف11فیصد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…