بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

مولی کے وہ حیران کن فوائد جن سے آپ یقیناََ ناوقف ہوں گے

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شاید آپ کو مولی کھانا زیادہ پسند نہ ہو لیکن اس سبزی میں ایسے فوائد پوشیدہ ہیں کہ اگر آپ کو علم ہوجائے تو آپ باقاعدگی سے کھانا شروع کردیں گے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
کینسر کے خطرے میں کمیمولی میں فائٹو کیمیکلز اور اینتھو سائنانز ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف لڑتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے یہ ڈی این اے کو صحت مند رکھ کے کینسے کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔
فشار خون کے لئے
پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے مولی ہمارے خون میں پوٹاشم اور سوڈیم کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ہمارا بلڈ پریشر قابو میں رکھتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے
ذیابیطس کے مریضوں کو زمین کے اندر پیدا ہونے والی غذا?ں سے اجتناب کا کہا جاتا ہے لیکن مولی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور خون میں شوگر می مقدار کو نہیں بڑھاتی۔
کھانسی اور زکام کے لئے
اگر آپ کو ان بیماریوں کی شکایت ہوجائے تو مولی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔
قبض کشا
اگر آپ کو اس بیمارئی کا سامنا ہے تو روزانہ مولی کھائیں کہ یہ معدے میں پھنسے ہوئے کھانے کو باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
معدے اور سینے کی جلن
یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتے ہوئے سینے کی جلن کا خاتمہ کرتی ہے لیکن یاد رہے کہ مولی کا استعمال رات کوہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
سانس کی بیماری کے لئے
ایسے لوگ جنہیں سانس کی تکلیف ہو انہیں چاہیے کہ وہ مولی کھائیں کیونکہ اس میں موجود اجزاءکی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے اور سانس میں روانی آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…