بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

گجنے پن سے بچنا ہے تو ان مشوروں پر ضرور عمل کریں

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)گنجے پن کا شکار شخص صرف بالوں سے ہی نہیں بلکہ خوداعتمادی سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔ سپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں گنجا پن کا شکار 62 فیصد افراد نے خوداعتمادی میں کمی کی شکایت کی۔ آپ کو گنجے پن کی وجوہات اور ا±ن سے نمٹنے کے طریقے بتاتے ہیں۔
وجوہات کی تلاش
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سر کے بال اطراف میں موجود رہیں اور درمیان سے گرجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت کے کسی مسئلہ کا شکار ہیں، یعنی آپ کو ہارمونز اور نیوٹرنٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ سر کی کھال بھی کسی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔
اشتہاری چیزوں سے اجتناب
گنجے پن کے علاج کے لئے ٹی وی یا انٹرنیٹ پر چلنے والے اشتہارات سے متاثر نہ ہوں۔ امریکی ڈرماٹولوجسٹ وارنز مارک کے مطابق یہ صرف پیسے کمانے کا بہانہ ہے، کیونکہ ان ادویات یا پیکیجز میں کسی تحقیق سے کام نہیں لیا جاتا اور نہ ہی انہیں ماہرین طب سے تصدیق کروایا جاتا ہے۔
شیمپو سے پرہیز
درجنوں اشتہارات میں شیمپو کے ذریعے بالوں کو مضبوط، گھنے اور سکری سے محفوظ رکھنے کی ترغیبات دی جاتی ہیں لیکن ان میں صرف ایک جزو کو دکھایا جاتا ہے کہ اس سے خشکی اور سکری ختم ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گنجے پن کا شکار ہونے والے افراد یا اس طرف گامزن افراد شیمپو سے پرہیز کریں۔
خوراک
غذا میں احتیاط آپ کو مسٹرکلین یعنی گنجا بنانے سے محفوظ رکھ سکتی ہے، جلد کو مختلف نیوٹرنٹس اور پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی کمی کی صورت میں جلد کمزور ہونے سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…