کراچی(نیوز ڈیسک)بڑھتے وزن اور اضافی چربی کا مسئلہ ہمیں زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور درپیش ہوتا ہے۔آج ہم آپ کو ایسی غذائیں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ جسم کی چربی سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ ہلدی ہم اپنے کھانوں میں اس کا استعمال کرتے ہیں۔اگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں برے کولیسٹرول کو ختم کرنے کے ساتھ اچھے کولیسٹرول کوبڑھاتی ہے۔اس کے ساتھ یہ جسم میں خون کی گردش کو رواں کرنے کے ساتھ دل کے جملہ امراض کو ٹھیک کرتی ہے۔ الائچی اس کے استعمال سے جسم کا میٹابولزم بڑھتا ہے اور ساتھ ہی اضافی چربی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
یہ معدے کے لئے بہت زیادہ مفید ہیں اور ان کے استعمال سے کھانے کے ہضم ہونے میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے۔ سرخ مرچ ان میں پایا جانے والا ’کیپسے سین‘ انسانی جسم میں چربی کو پگھلانے کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔مرچ کھانے کے 20منٹ کے اندر ہمارا میٹابولزم تیزی سے کام کرتا ہے اور چربی کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
کری کے پتے یہ پتے نہ صرف کھانے کو خوشبودار اورذائقہ دار بناتے ہیں بلکہ یہ جسم سے فاسد مادوں کو بھی باہر نکالتے ہیں۔اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو روزانہ دس کری کے پتے لے کر انہیں پیس کر کھانے میں ڈالیں،آپ چاہیں تو انہیں پانی میں بھی حل کرسکتے ہیں۔
لہسن اس شاندار سبزی میں بیکٹیریا کو ختم کرنے والے مادے سلفر پایا جاتا ہے۔اس کے استعمال سے جسم سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں یہ دل کے امراض کے لئے بہت مفید ہے اور ساتھ ہی جسم میں خون کی روانی کو بہتر رکھتا ہے۔سرسوں کا تیل اگر آپ عام گھی یا تیل کی جگہ اس کا استعمال کریں تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔ کوشش کریں کہ تلنے والی تمام اشیائ اس میں تیار کی جائیں۔ یہ جسم سے اضافی چربی کو ختم کرکے جسم کو چاک و چوبند بناتا ہے۔دال مونگ اس دال میں وٹامن اے،بی، سی اور ای پائے جاتے ہیں۔اس میں پروٹین اور فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ جسم کی چربی کو کم کرتی ہے۔ روزمرہ کی اشیائ میں شامل وہ خطرناک کیمکلزجو آ پ کی شریانوں کی بندش کا باعث بن سکتے ہیں ،آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہیں.
شہد ہر صبح نیم گرم پانی میں شہد کا ایک کھانے کا چمچ مکس کر کے پینے سے جسم کی چربی خود بخود پگھلنا شروع ہوجاتی ہے۔قدرت کے شہد میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ یہ چربی کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔ دار چینی لونگ ان اشیائ کا ہمارے کھانوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ ان کے استعمال سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ جسم سے اضافی چربی نکالنے کے ساتھ جسم کے دیگر امراض کو دور رکھتا ہے۔
وہ پاکستانی غذائیں جو فوری جسم کی اضافی چربی پگھلائیں
16
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں