ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آنکھوں کی مشق سے تلخ یادوں اور ذہنی پریشانی سے نجات پائیں، مگر کیسے

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)اسے ہپناٹزم کہیں یا کچھ اور لیکن پوری دنیا میں تلخ یادوں، ڈپریشن اور پریشانی کو دور کرنے کے لیے آنکھوں کی مشق کا ایک طریقہ بہت مقبول ہورہا ہے جسے لوگوں نے مؤثر قرار دیا ہے۔ اسے آئی موومنٹ ڈی سینسیٹائزیشن اینڈ ری پروسیسنگ ( ای ایم ڈی آر) کا نام دیا گیا ہے جسے کسی صدمے اور سانحے کے بعد ذہنی تکالیف اور دردناک یادوں کو دور کرنے، ذہنی تناؤ اور مایوسی کو دور کرنے کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی پنڈولم کی طرح آنکھوں کو دائیں اور بائیں دونوں کناروں تک لے جائیں اور یہ عمل 20 سے 30 مرتبہ دُہرائیں۔ اسے کرنے والے افراد نے مؤثر پایا ہے اور اسے بہتر احساس کی وجہ قرار دیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اگر اسے کوئی تربیت یافتہ ماہر نفسیات انجام دے تو یہ اور بھی پراثر ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ طریقہ آپ کی زندگی کو بہت حد تک خوشگوار بناکر پریشانیوں کو دور کرسکتا ہے اس میں مریض اور ڈاکٹر آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور معالج اپنی انگلیوں کو دائیں اور بائیں حرکت دے کر مریض کو اس پر نظر رکھنے کو کہتا ہے ۔ماہرین کے مطابق تلخ یادیں ذہن میں جم جاتی ہیں اور بہت دیر تک نقش قائم رکھتی ہیں اور پورے مزاج پر وار کرتی رہتی ہیں۔ ماہرین نے اسے ڈپریشن، مایوسی، تلخ یادوں کے شکار کئی افراد پر آزمایا تو بہت مؤثر نتائج برآمد ہوئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنکھوں کو دائیں بائیں گھمانے سے ڈپریشن کی وجہ بننے والی یادوں کے عصبی راستے کمزور پڑتے ہیں اور اس کے فوری نتائج برآمد ہوتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…