کراچی(نیوز ڈیسک پاکستان سوسائٹی آف نیفرولوجی (پی ایس این)کے مطابق ملک میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں میں گردے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر جاتے ہیں، ماہرین کے مطابق جعلی ادویات اس کی بہت بڑی وجہ ہیں۔ماہر امراض گردہ ڈاکٹر نیئر محمد کے مطابق بروقت بیماری کی تشخیص اور مو¿ثر علاج سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے، جن افراد کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا مرض ہو انہیں باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کرانا چاہئے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 600 ملین افراد گردے کی بیماری کا شکار ہیں، کرونک کڈنی ڈیزیز (سی کے ڈی) نے اگلی دہائی تک 17 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق غیر معیاری خوراک اپنے طور پر ادویات لینے اور بہت زیادہ ادویات کا استعمال، کم پانی کا استعمال گردے کی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں، گردے کی بیماری کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے مریضوں کو چاہئے کہ سادہ اور فعال زندگی گزارتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ملک میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں میں گردے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































