نیو یارک(نیوزڈیسک) امریکا میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اکلوتے بچے میں موٹے ہونے کا خدشہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے بچے کی آمد سے والدین خودبخود پہلے بچے کی خوراک میں تبدیلی کر دیتے ہیں اور بہن بھائیوں کے ساتھ کی وجہ سے بچے ٹی وی دیکھنے کی بجائے جسمانی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں تاہم تنہائی کا شکار بچے چھ سال کی عمر سے موٹاپے کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔