کرا چی ( نیو ڈیسک )بھارت میں پنجابی سب سے زیادہ موٹے ہیں، تریپورہ کے مردسب زیادہ دبلے پتلے جب کہ میگھالیہ کی خواتین سب سے زیادہ پتلی ہیں۔ بھارت کی دوریاستوں بہاراور میگھالیہ کے علاوہ تما م ریاستوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین موٹی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت موٹے افراد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے ہی تیسرے نمبر پر ہے۔ اب موٹاپا تیزی سے بچوں اور نوعمر لڑکوں میں بڑھ رہا ہے اور زیادہ تر یہ شہری علاقوں میں دیکھنے میں آرہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں