ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(نیوز ڈیسک)بعض اوقات نظام انہضام کی بے قاعدگی کی وجہ سے معدے میں گیس جمع ہو جاتی ہے جوکہ سخت بے چینی اور تکلیف کا باعث بنتی ہے اس مسئلے کا قدرتی حل بہت آسان اور سادہ ہے جوکہ دراصل روزمرہ کی کچھ غذائی اشیاءمیں ہی پوشیدہ ہے۔
اس سلسلہ میں صنوبر کا پھل جو کہ چھوٹی چھوٹی گولیوں کی صورت میں ہوتا ہے انتہائی مفید ہے کھانے کے بعد اسے حسب ضرورت چبالینا چاہیئے پیٹ کے مسائل خصوصاََ گیس اور درد وغیرہ کیلئے سونف کے استعمال ایک آزمودہ نسخہ ہے یہ گردوں اور جگر کیلئے بھی مفید ہے۔ہاضمے کو درست رکھنے کیلئے الائچی بھی فائدہ مند ہے اسے سبزیوں اور چاولوں میں پکاتے وقت ڈالا جاسکتا ہے یا چائے اور قہوے میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔گیس کو ختم کرتا ہے اور دھنیا نہ صرف خوشبو اور ذائقے کے ساتھ ہاضمے کو تیز کرتا ہے بلکہ گیس اور ہچکیوں سے بھی نجات دلواتا ہے اسے کھانا پکاتے وقت ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے پیٹ میں گڑبڑ اور گیس کا ایک اچھا علاج لیمن بھی ہے کھانے کے بعد ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیمن کا جوس اور آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر استعمال کریں ہاضمے اور خصوصاََگیس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہلدی بھی انتہائی مفید ہے اسے سبزیوں یا چاولوں میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…