لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ باقائدگی سے جم نہیں جا سکتے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آپ سیڑھیوں کا استعمال کر کے اپنی صحت میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ کینیڈا یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے سے انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور اس ہلکی پھلکی ورزش سے انسانی جسم چاق و چوبند رہتا ہے ۔ نیورو لوجی جرنل آف ایجنگ میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیڑھیوں کا استعمال ذہنی استطاعت کو بھی بڑھانے کا سبب ہے ۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ دفاتر ، گھروں اور دیگر مقامات پر سیڑھیوں کے استعمال معمول بنا لینا چاہئے ۔ اس عادت کو اپنانے سے انسانی جسم چاق و چوبند رہتا ہے اور ہم تروتازہ اور توانا محسوس کرتے ہیں ۔
سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے سے انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے, تحقیق
13
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں