کراچی(نیوزڈیسک)ملک کی دس فیصد آبادی گردے کے امراض کا شکار ہوچکی ہے۔ گردے کے امراض عوام کو خاموشی سے شکار کر رہے ہیں۔ اکثر مریض ہسپتال اس وقت پہنچتے ہیں جب گردے جواب دے چکے ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 10 فیصد آبادی گردوں کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹروں نے کہا کہ پاکستان کی دس فیصد آبادی گردوں کے امراض میں مبتلا ہوچکی ہے لیکن ان میں سے اکثریت اس سے لاعلم ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اور جعلی دواو ¿ں کا استعمال گردوں کو ناکاہ کردیتا ہے۔شوگر بلڈپریشر پانی کی کمی اور موٹاپے کی وجہ سے گردوں کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہی مہیا کر نے مرض کی بروقت تشخیص اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ملک میں بڑھتے ہوئے گردوں کے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔