ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

طویل نشست کے دوران ہلنا جلنا آپ کے لیے اچھا ہے

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)ہو سکتا ہے کہ فارغ وقت میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا یا مطالعہ کرنا آپ کی پسندیدہ سرگرمیاں ہوں لیکن، اگر آپ دیر تک بیٹھے رہنے کے طبی نقصانات سے باخبر ہیں تو یہ مطالعہ یقیناً آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیٹھے بیٹھے بار بار بے چینی سے پہلو بدلنے کی عادت دراصل آپ کے لیے قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ ہم سب کو زیادہ فعال ہونے کی ضرورت ہے لیکن، اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہماری جدید دنیا بیٹھ کرکام کرنے پر تعمیر کی گئی ہے پھر چاہے وہ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنا ہو یا ڈرائیونگ کرنا یا پھر ٹی وی کے آگے گھنٹوں بیٹھنا شامل ہے۔ تاہم سائنسی جریدے ‘امریکن جرنل آف پریوینشن میڈیسن’ کی حالیہ اشاعت میں ماہرین نے پتا لگایا ہے کہ بیٹھنے کے دوران بے چین ہو کر خواہ مخواہ ہلنے جلنے کی عادت کی مدد سے طویل نشست کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنا ممکن ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ دیر تک بیٹھے رہنا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ جیسا کہ پچھلے کئی مطالعوں میں ورزش کرنے اور فعال رہنے کے باوجود دیر تک بیٹھے رہنے کے منفی اثرات کو وزن کی زیادتی، ذیا بیطس ٹائپ ٹو اور کچھ اقسام کے کینسر سمیت قبل از وقت موت کے خطرے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ برطانوی ماہرین کے مطابق طویل نشست سے اموات کے خطرے کا بڑھنا صرف ان لوگوں میں پایا گیا ہے، جنھوں نے بتایا کہ وہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھتے ہیں اور کبھی کبھار ہی بے چین ہو کر پہلو بدلتے ہیں۔ تحقیق دانوں نے دیکھا کہ فعال خواتین کے مقابلے میں ان خواتین میں طویل نشست سے موت کےخطرے میں اضافہ نہیں ہوا، جنھوں نے خود کو اعتدال پسند یا پھر زیادہ بے چین بتایا تھا ۔ برطانیہ میں لیڈز یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کی طرف سے منعقدہ مطالعے میں 35 سے 69 برس کی 35 ہزار خواتین کی غذا، جسمانی سرگرمیوں کی سطح، دائمی امراض، بے چینی اور صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ لیڈز یونیورسٹی میں فوڈ سائنس اور غذائیت سے وابستہ محقق اور تحقیق کی شریک مصنف پروفیسر جینیٹ کیڈ نے کہا کہ مطالعے کے نتائج نے نئے سوالات کو جنم دیا ہے کہ کیا بے چینی ظاہر کرنے والی حرکات جنھیں عام طور پر توجہ کی کمی کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے، کیا اب بھی انھیں اچھا خیال نہیں کیا جائے گا جبکہ یہ سادہ تحریکیں ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ محققین نے کہا کہ مطالعے سے ایسے ثبوت فراہم کیے ہیں کہ طویل نشست کی عادت آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس کے باوجود کہ آپ کتنی ہی فعال طرز زندگی گزارتے ہیں۔ نتائج سے یہ بھی پتا چلا کہ ایک شخص جو جسمانی سرگرمیوں کی سطح پر پورا اترتا ہے اور رات میں آٹھ سے نو گھنٹے کی نیند پوری کرتا ہے۔ اس کے باوجود وہ دن کا بیشتر حصہ اندازاً پندرہ گھنٹے بیٹھ کر گزارتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اس سے قبل طویل نشست کے دوران وقفے کو اچھی صحت کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا لیکن اب تک کسی بھی مطالعے میں بے چینی کی حرکات کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا کہ کیا غیر ضروری ہلنا جلنا طویل نشست اور موت کی شرح کے درمیان پائے جانے والے تعلقات کو تبدیل کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن سے منسلک شریک مصنف ڈاکٹر گیرتھ ہیگر جانسن جنھوں نے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا ہے، کہا کہ ہمارے مطالعے کے نتائج اس خیال کی حمایت کرتے ہیں کہ طویل نشست سے گریز کرنا چاہیئے یا پھر یہ غیر ضروری ہلنا جلنا بھی آپ کو ایک وقفے کے طور پر فائدہ پہنچا سکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…