بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ایسی 6عادات جو وقت سے پہلے موت کا سبب بن سکتی ہیں

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک ) بہت زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا مختلف جان لیوا امراض کا باعث بن کر قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ وہ بات ہے جو اکثر افراد کو معلوم ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے ہٹ کر بھی چند عام عادات آپ کو موت کے دہانے پر پہنچاسکتی ہیں؟ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی فرد کی چھ عادات ایسی ہوتی ہیں جو مختلف امراض کا باعث بن کر زندگی کے دورانیے کو کم کرسکتی ہیں۔ ان عادات میں ناقص غذا کا استعمال، تمباکو نوشی، دن بھر میں سات گھنٹے سے زائد دورانیے تک بیٹھے رہنا، نو گھنٹے سے زیادہ یا چھ گھنٹے سے کم سونا، الکحل کا استعمال اور جسمانی سرگرمیوں سے بالکل دور رہنا۔ محققین کا کہنا ہے کہ جس شخص میں یہ چھ عادات ہو اس میں اگلے چھ سال میں موت کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔ سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا اور طویل دورانیے یا بہت کم وقت تک سونا بھی قبل از وقت موت کا خطرہ کئی گنا بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ چھ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران 45 سال سے زائد عمر کے دو لاکھ 30 ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا۔ محققین کے مطابق طرز زندگی کے مخصوص پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے چھ عادات کا تعین کیا گیا ہے جو قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ایک امریکی تحقیق میں یہ انتباہ کیا گیا تھا کہ بہت زیادہ ٹیلیویڑن دیکھنے کی عادت کینسر، جگر کے امراض اور پارکنسن سمیت آٹھ امراض کا شکار بناسکتی ہے۔ نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ ٹیلیوڑن دیکھنا نہ صرف امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے بلکہ ذیابیطس، انفلوائنزا، نمونیا، پارکنسن اور جگر کے امراض کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…